دوبارہ بارشیں شروع ‘ دریاؤں‘ ڈیموں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

دوبارہ بارشیں شروع ‘ دریاؤں‘ ڈیموں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

ملتان(سپیشل رپورٹر) شمالی علاقہ جات سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ دوبارہ شروع ہونے سے دریاؤں اور ڈیموں میں(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

پانی کی سطح مسلسل بلند ہونا شروع ہوگئی ہے اور پہاڑوں پر برف پگھلنے کاعمل بھی تیز ہوگیا ہے جس سے تمام دریاؤں میں طغیانی کی کیفیت پید اہوگئی ہے ماہرین آبی وسائل کے مطابق اگر بارشوں کاسلسلہ طویل ہوا تو دریاؤں اور ڈیموں میں پانی گنجائش سے زیادہ ہونے کے بعد سیلاب آنے کااندیشہ بڑھ جائے گا اس حوالے سے محکمہ انہار سمیت تمام دریائی علاقوں کے ضلعی انتظامیہ کوبھی اپنی حدودمیں حفاظتی اقدامات تین ماہ قبل کرنے پڑسکتے ہیں۔

اضافہ

مزید : ملتان صفحہ آخر