ضلع ڈیرہ : سرکاسری سکولوں کو اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ ، سفارشات فائنل

ضلع ڈیرہ : سرکاسری سکولوں کو اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ ، سفارشات فائنل

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی )۔ضلع ڈیرہ غازیخان میں 31 پرائمری، تین مڈل اور دو نئے ہائی سکولوں کے قیام کے علاوہ 24 پرائمری سکولوں کو مڈل اور16 مڈل کو ہائی سکول کا درجہ دلانے کیلئے اپ گریڈیشن کی سفارشات بھجوادی گئی ہیں۔ پانچ کروڑ روپے سے میونسپل کارپوریشن کی مشینری خریدنے کیلئے اشتہار دے دیا گیا ہے ڈیرہ غازیخان کے پارک،روڈز، اور سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے لیے پانچ کروڑ روپے کی حامل سکیم منظوری کے لئے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ایک روز کے اندر صوبائی حکومت کو بجھوانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ڈیرہ غازی خان شہر کے سیوریج کا مستقل حل تلاش کرنے لئے میگا سکیم تیار کی جارہی ہے اور اراکین اسمبلی کی معرفت سے سکیم حکومت کو منظوری کیلئے بھجوائی جائیگی۔ ٹرائبل ایریا ڈیرہ کے عوام کے مسائل بروقت حل کرنے کے لئے ہیلپ لائن1057 متعارف کرادی گئی ہے عوام کسی بھی مسئلہ کے لئے ہیلپ لائن کے علاوہ لینڈ لائن نمبر064-9260551 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کی زیر نگرانی غریبوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ گیا ہے ضلع میں اشیائے خوردو نوش کے سرکاری نرخنامے آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو بھی جرمانہ کیا جائیگا۔صارف ضلعی وتحصیل کنٹرول روم کو اطلاع دیں۔ ضلع میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 25 ارب روپے سے 500 سے زائد منصوبوں پر کام کیا جارہاہے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں اراکین اسمبلی کے اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار،ڈی پی او عاطف نذیر،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ،چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالقادر کھوسہ اور ضلع میں تعینات افسران شریک تھے .ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہا کہ اے ڈی پی کے تحت ضلع میں23 ارب ساڑھے 14 کروڑروپے سے جاری 136میں سے118 منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں۔27نئے منصوبوں میں سے22 منظور کرلئے گئے ہیں۔کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 55منصوبوں کیلئے ساڑھے41 کروڑ روپے اور سکول ایجوکیشن سیکٹر کے 370منصوبوں کیلئے چھ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئے گئے ہیں ان میں مسنگ فسیلٹیز کی 242،دوبارہ تعمیر کے 42،شیلٹرلیس سکول کے32 اور اپ گریڈیشن کی ایک سکیم شامل ہے۔ضلع میں چار رمضان بازار 25شعبان المعظم سے فنکشنل ہوں جس کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں غلام رسول کو ضلعی فوکل پرسن مقرر کردئے گئے۔ماڈل بازار کے رمضان بازار کیلئے اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک محمد شاہد ،چوک چورہٹہ کیلئے ڈی ایم او فرحان مجتبی،کوٹ چھٹہ اور تونسہ کے رمضان بازار کیلئے بالترتیب اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار اور اے سی نوید حسین فوکل پرسن مقرر کردئے گئے۔ہر رمضان بازار میں تقریبا 40 دکانیں اور سٹالز لگائے جائیں گے اور 25 شعبان المعظم سے روزانہ بغیر کسی وقفہ کے نو بجے صبح سے شام چھ بجے تک عوام کو تمام ضروری و معیاری اشیائے خوردونوش مارکیٹ سے کم نرخ پر دستیاب ہوں گی۔فئیر پرائس شاپ پر اشیاء کی تعداد 17 سے بڑھا کر19 کردی گئی ہے۔پانچ اشیا لیموں،کیلا،کھجور،دال وغیرہ پر 20روپے فی کلو عام مارکیٹ سے کم نرخ پر دستیاب ہوں گی اور 14اشیاء ہول سیل نرخ پر دستیاب ہوں گی۔رمضان بازار میں چکن اور مٹن دس روپے فی کلو اور انڈے پانچ روپے فی درجن کم پر دستیاب ہوں گے۔ضلع میں گزشتہ 44 روز کے دوران28 پرائس کنٹرول میجسٹریٹس نے سرکاری نرخ سے زائد رقم وصول کرنے کے617 واقعات پر پانچ لاکھ21 ہزار آٹھ سو روپے جرمانہ اور 37 مقدمات درج کرکے چھ گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں.ڈی پی او عاطف نذیر نے کہا کہ دستیاب وسائل کا بہتر استعمال کرتے ہوئے ضلع میں امن وامان کے قیام کی کوششیں کی جاری ہیں . سی ای او تعلیم عبدالغفار لنگاہ نے بتایا کہ حالیہ بورڈ کے پرائمری امتحان میں نتائج کے حوالے سے ضلع نے صوبہ بھر میں چوتھی اور مڈل امتحان میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔اجلاس میں افسران نے محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر