زکریا یونیورسٹی ‘ شیریں زبیر کو رعایت دی گئی تو احتجاج کرینگے ‘ صفدر اقبال ہاشمی

زکریا یونیورسٹی ‘ شیریں زبیر کو رعایت دی گئی تو احتجاج کرینگے ‘ صفدر اقبال ...

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ شیریں زبیرکے حوالے سے کسی قسم کی رعائت ناقابل برداشت ہوگی یو نیورسٹی انتظامیہ شیریں(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

زبیر کے حوالے سے اپنا درست رویہ اور موقف واضح کرے۔ ان خیا لات کاا ظہار انہوں نے ’’ دارالسلام ‘‘ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کو آر ڈی نیٹر تحریک تحفظ نا موس رسالت ؐ محمد ایوب مغل،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، حافظ اللہ ڈتہ کاشف بوسن ایڈووکیٹ، بشارت عباس قریشی، علامہ خالد محمود ندیم، عظیم الحق پیرزادہ ایڈووکیٹ، یو نس غازی ایڈووکیٹ، حافظ محمد ظفر قریشی بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک عرصہ سے دین سے بیزار اور ملک دشمن طبقہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت جامعہ زکریا کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے اس سلسلے کی ایک کڑی جنید حفیظ اور اس کے ساتھیوں کی طرف سے نا موس رسالت ؐ اور نا موس انبیاء پر حملہ ناقابل برداشت اقدام تھا اسی واقعہ کی ایک اہم کردار انگلش ڈیپارٹمنٹ کی لیکچرار شیریں زبیر بھی تھیں۔ ایک مرتبہ پھر جبکہ جنید حفیظ کا ٹرائل مکمل ہونے کو ہے شیریں زبیر کو سینیڈیکیٹ سے خصوصی رعائت دلوانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے عاشقان رسول ؐ اور تحریک تحفظ نا موس رسالت ؐکے عہدیداران و کارکنان یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ یونیورسٹی انتظامیہ ایسے قدامات سے باز رہے اگر شیریں زبیر کو کسی قسم کی رعائت دی گئی تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...