شہری اغواء ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس لاہور‘ 4 ملازمین کیخلاف مقدمہ
ملتان (نیوز رپورٹر) بھکر کے رہائشی ظفر اقبال بھٹی کی درخواست پر تھانہ سٹی بھکر میں انٹی نارکوٹکس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاہور سید ماجد حسین، ایس ایچ او فیصل شہزاد سمیت چار کانسٹیبلز کے خلاف اغواء کا پرچہ درج کرلیا گیا تفصیل کے مطابق متاثرہ فریق ظفر اقبال بھٹی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
کہ وہ اپنے چچا زاد محمد عمران کے ہمراہ کار پر لاری اڈہ بھکر پر جوس پینے پہنچے اس دوران ایک سوزوکی کار نمبر 615 ایل ڈبلیو ایف جس کو ماجد شاہ ڈرائیو کررہا تھا اور اس کے ہمراہ سرکاری گاڑی نمبر 505 ایل ای جی جس پر نارکوٹکس لاہور تحریر تھا آکر ہماری گاڑی کے آگے آکر رکے اور منصوبہ بندی کے تحت میرے چچازاد بھائی محمد عمران کو زد و کوب کرکے اپنی گاڑی میں ڈال کر بھگا لے گئے درخواست گزار نے کہا کہ اس طرح جملہ ملزمان جن میں ملک سعید۔ محمد شہاب۔ محمد عادل۔ فرحان مجید کانسٹیبلز نے سرکاری وردی اور گاڑی دونوں کا ناجائز و غلط استعمال کرتے ہوئے میرے کزن عمران کو اغواء کیا جس پر ہم نے فوری طور پر 15 کے ذریعے ناکہ بندی بھی کروائی لیکن ملزمان کا تاحال کوئی پتہ نہ چلا ہے اس واقعہ سے لاری اڈہ پر ہماری بہت تدلیل ہوئی ہے اور اس ناحق اغواء پر پرچہ درج کرکے داد رسی کرنے اور مغوی محمد عمران کو بازیاب کروا کر سرکاری وردی اور گاڑی کے مجرمانہ سرگرمیوں کے استعمال کرنے پر ملزمان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔
شہری اغواء