سابق جی ایم سوئی گیس کیخلاف کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کرنیکا حکم
ملتان(خبر نگار خصوصی) سپیشل جج سنٹرل ملتان نے کرپشن کیس میں گرفتار سابق جی ایم سوئی گیس کی جانب سے وکیل کرنے کیلئے مہلت طلب کرنے پر سماعت 18 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
سابق جی ایم سوئی ناردرن گیس میر بہادر خان بگٹی کے خلاف مقامی صنتعکار سے منظور شدہ گیس لوڈ سے زیادہ ہونے کا کہہ کر مختلف حیلوں بہانوں سے ساڑھے 5 کروڑ روپے بٹورنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ جس پر ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا تھا۔اس ضمن میں گزشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر مذکورہ ملزم کو عدالت پیش کیا گیا۔ملزم نے ایف آئی اے کی تحویل میں موجود اشیاء کی سپرداری کی درخواست دائر کی۔اور وکیل رکھنے کیلئے مہلت طلب کی۔جس پر سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔