ابوظہبی ، ہلاک ہونیوالے 6 پاکستانیوں کی لاشیںآبائی علاقوں میں پہنچادی گئیں

ابوظہبی ، ہلاک ہونیوالے 6 پاکستانیوں کی لاشیںآبائی علاقوں میں پہنچادی گئیں

  



دبئی، اسلام آباد،لاہور (این این آئی،آن لائن)متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں آگ سے ہلاک ہونے والے 6 پاکستانیوں کی لاشیں اسلام آبادپہنچادی گئیں۔ابو ظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق العین میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

والے 6 پاکستانیوں کی لاشوں کو پی آئی اے کے طیارے میں وطن واپس بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ العین کے علاقے زخیر میں جمعے کی صبح ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت عمر فاروق، ان کے بڑے بھائی خرم، ان کے والد فاروق، رشتے دار علی حیدر، اور 2 دوست خیال افدال اور عید نواز کے نام سے ہوئی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کی لاشیں 10 بجکر 40 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچیں جس کے بعد انہیں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی مفت ایمبولینس سروس کے ذریعے میتوں کو ان کے آبائی علاقوں کوہاٹ، ھنگو، پشاور اور درہ آدم خیل بھجوا دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق 12اپریل کو دبئی کے ایک گھر میں آگ لگنے سے 6پاکستانی جاں بحق ہو گئے تھے، ان میں چار افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے، آتشزدگی کا شکار ہونیوالے گھر کا ایک فرد 50سالہ محمود رحیم معجزانہ طور پر بچ گیا ہے اور صرف معمولی زخمی ہوا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں محمدفاروق، عمر فاروق، خرم فاروق، خیال افضل، عید نواز خان اور علی حیدر شامل ہیں۔

لاشیں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...