ناکے پر کار کی تلاشی ،خفیہ خانوں سے خطرناک ، اسلحہ بر آمد ، سمگلر گرفتار
ڈیرہ غازیخان( نمائندہ خصوصی )بھاری تعداد میں اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ‘ برآمد ہونا والا اسلحہ دہشت گردی میں استعمال ونے کا خدشہ تھا،صدر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ برآمدکر لیا، دوران چیکنگ مشکوک کار روکنے پر کار کے خفیہ خانوں سے 30عدد پسٹل 30بور، 5عدد پسٹل9MM، کلاشنکوف 2 عدد،1عدد منی کلاشنکوف،پین پسٹل ،02 عدد رپیٹر ،1 عدد بندوق12بور اور (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
ہزاروں گولیاں برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف نذیر کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران تھانہ صدر پولیس نے دوران چیکنگ مشکوک کار کو روک کر بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے ڈی پی او عاطف نذیر نے دوران پریس کانفرنس بتلایا کہ ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کسی بھی شخص کو امن وامان خراب کرنے کے لئے کوئی رعایت نہ ہے قانون کی پا سداری ہم سب کا فرض ہے اور اس پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ بد امنی پھیلانے والے عناصرکو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گادوران پریس کانفرنس انہوں نے بتایا کہ کار نمبری 6278/Karachiکرولا 86جو کہ علاقہ تھانہ صدر ڈیرہ تونسہ بائی پاس پرجارہی تھی جس کو مشکوک جانتے ہوئے چیکنگ کے دوران کار کے خفیہ خانوں سے مندرجہ بالا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوااور کار میں سوار ملزم اسلحہ سمگلر امجد ولد محمد بخش قوم سہانی سکنہ شادن لنڈ کو گرفتار کر کے تفتیش عمل میں لائی گئی ملزم کی نشاندہی پرصدر پولیس نے تھانہ کالا پولیس کے ہمراہ ملزمان کے مسکن پر ریڈ کر کے مزید 5کس ملزمان ارشد ولد محمد بخش، اشہد ولد محمد بخش، محمد ریاض ولدعبدالکریم، رحمت اللہ ولد پاندھی اور محمد بخش ولد نور محمد کو گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ہونے والوں میں سے امجد ولد محمد بخش اور رحمت اللہ ولد پاندھی جو کہ قتل اور اقدام قتل جیسے سنگین مقدمات میں پولیس کو پہلے بھی مطلوب تھے اور اب جو ناجائز اسلحہ سمگلنگ میں بھی ملوث پائے گئے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے اور ان کے انکشافات کے بارہ میں مزید آگاہ کیا جائے گا۔ ڈی پی او عاطف نذیر نے کہا کہ SHOتھانہ صدر عبدالرؤف SI، SHOتھانہ کالا جعفر حببیب اور اس کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے جناب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کی سفارش بھجوائی جارہی ہے۔