ملک کو خطرہ ہوا توافواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے،سردار لطیف کھوسہ

ملک کو خطرہ ہوا توافواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے،سردار لطیف کھوسہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اگر ملک کو کوئی خطرہ ہوا تو عوام اوراپوزیشن افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملک کو کوئی حقیقی خطرہ درپیش نہیں ہے، ایٹمی اور میزائل پروگرام ملک کو محفوظ بنا چکے ہیں،توقع ہے بھارت کوئی حماقت نہیں کرے گا،پھر بھی ملک کو اگر کوئی خطرہ ہوا تو عوام اپوزیشن افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے،انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک مارشل لا یا آمرانہ حکومت ہوتی ہے تو اسلام اور ملک خطرے کے نعرے گونجنے لگتے ہیں،مہنگائی نے عوام کاجینا محال کردیا ہے ،خطرات کی آڑ میں اپوزیشن حکومت کو مزید وقت نہیں دے گی،تحریک انصاف کی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی چکی ہے،حکومت چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر