قادربخش سومرو کے اعزاز میں شام ملاقات کا اہتمام

قادربخش سومرو کے اعزاز میں شام ملاقات کا اہتمام

  



کراچی (پ ر)اکادمی ادبیات پاکستان سندھ کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو کے اعزاز میں شام ملاقات معروف شاعر دلشاد احمد دہلوی، اور عبدالکریم شیخ کی جانب سے ان کے دولتکدے گلشن اقبال میں شام ملاقات کا انعقا د کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعر و صحافی راشد نور نے کی ۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں شعراء و شاعرات نے شرکت کی جبکہ سامعین کی بھی بڑی تعداد تھی۔ عبدالکریم شیخ نے میزبان کی حیثیت سے کہا کہ قادربخش سومرو ہفتہ وارمشاعروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کرنے میں ادب کی پہچان بن چکے ہیں ان کی تقریبات میں بدہ کراچی کی پہچان بن چکا ہے جس کی وجہ سے ہم سب قادربخش سومرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں راشد نور نے اپنی صدارتی خطا میں میں کہا کہ قادربخش سومرو پاکستان کی تمام زبانوں کو ساتھ لیکر چلتے ہیں اور تمام زبانوں کے ادب کے فروغ کیلئے نمایاں کردار ادا کررہے ہیں جس پر مبارکباد کے مستحق ہیں جبکہ خراج تحسین پیش کرنے والوں میں زیب النساء زیبی ،ریحانہ احسان، عرفان علی عابدی، افضل ہزاروی، عارف شیخ عارف، دلشاداحمد دہلوی، تاج علی رعنا، جمیل ادیب سید، صدیق راز ، مرتضیٰ شریف، ریحان گوہرفاروقی، کے علاوہ بڑی تعدا میں شرکا شامل تھے۔اس موقع پر قادربخش سومرو نے دلشاد احمد دہلوی، اور عبدالکریم شیخ کا شکریہ ادا کیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر