گلشن معمار سے کالعدم تنظیم کے 5ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

گلشن معمار سے کالعدم تنظیم کے 5ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  



کراچی(کرائم رپورٹر)گلشن معمارپولیس نے تیسر ٹاؤن سے کالعدم تنظیم داعش کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق پولیس نے دہشت گردوں کو انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر تیسر ٹاؤن میں ایک کمپاؤنڈ میں کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کیا،گرفتار ملزمان میں عبداللہ عرف حمزہ، وقار، وسیم، نوید، وقار اور مدثر شامل ہیں جن کے قبضے سے دستی بم، غیرقانونی اسلحہ، درجنوں گولیاں اور زیرِ استعمال لیپ ٹاپ برآمدہوا،ایس ایس پی ملیرکے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو داعش میں شمولیت کے لئے ذہن سازیکرتے تھے اور مختلف طریقوں سے ترغیب دیتے تھے،پولیس نے ملزمان کیخلاف دہشت گردی اور ٹیلیگراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...