اعجاز شاہ کے اندر پرویز مشرف کی روح ہے‘ وقار مہدی

اعجاز شاہ کے اندر پرویز مشرف کی روح ہے‘ وقار مہدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقارمہدی نے پی ٹی آئی کی حکومت کے پارلیمانی امور کے وزیر اعجاز شاہ کے بیان پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کے اندر اصل میں پرویز مشرف کی روح گردش کررہی ہے اس لئے وہ مشرف آمریت کا ایجنڈا دھرانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن شاید وہ یہ بھول گئے ہیں کہ آج جو ملک میں جمہوریت قائم ہے وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ہزاروں کارکنوں اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیرت مند جمہوریت پسند عوام وفاقی وزیر کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے اور حکومت کے عوام وجمہوریت دشمن و آمرانہ رویوں کے خلاف آواز حق بلند کرتے اور سڑکوں پر پرامن احتجاج کر کے موجودہ حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے رہینگے ۔ وقار مہدی نے کہاکہ عمران مشرف حکومت کے حواریوں کا ہر میدان میں مقابلہ کر کے ان کو شکست دیں گے اور آخری فتح عوام کی ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر