انوویٹرز کراچی سپرلیگ،لیاری،ملیر اورناظم آباد کے ٹرائلز

انوویٹرز کراچی سپرلیگ،لیاری،ملیر اورناظم آباد کے ٹرائلز

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)انوویٹرز کراچی سپرلیگ سیزن 2کے لیے گزشتہ دنوں لیاری رائیڈرز ،ملیر ڈریگنز اور ناظم آبادلائنز کی ٹیموں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئے ۔لیاری رائیڈرز کے لیے لیاری ،لی مارکیٹ ،شیر شاہ ،مشرف کالونی ،ماڑی پور ،کملیر ڈریگنز کے لیے ملیر ،شاہ فیصل کالونی ،ڈرگ روڈ ،ایئرپورٹ ،اسٹار گیٹ اور قرب و جوار کے کھلاڑیوں جبکہ پیر کو آندھی اور مٹی کے طوفان کے باوجود ناظم آباد لائنز کے ٹرائلز کے موقع پر کھلاڑیوں کا جوش و خروش قابل دید تھا اور پورے پاکستان سے کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ۔انوویٹرز کراچی سپرلیگ کی انتظامیہ اور نیشنل اسٹیڈیم کے اسٹاف نے ٹرائلز کے انعقاد کو یقینی بنایا ۔چیئرمین ثاقب اقبال شاد نے بھی تمام انتظامات کا خود جائزہ لیا ۔منگل کو صدر اسٹرائیکرز کے ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر