بینک الفلاح اور گندھارا انڈسٹریز کے درمیان ایم او یو پر دستخ
کراچی (پ ر) پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اسلامی بینک، بینک الفلاح اسلامک نے گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈ (جی آئی ایل) کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو اسٹاک ایکسچینجزمیں (جی آئی ایل) کے نام سے موجود ہے اور کمپنیز ایکٹ 1913 کے تحت (موجودہ کمپنیز آرڈیننس، 1984) رجسٹرڈ ہے۔ کمپنی کا بڑی حد تک کاروبار جدید مینوفیکچرنگ، اسمبلی اور مارکیٹنگ اسوزو پک اپس، ٹرکس، اور بسوں کے ساتھ تمام اقسام کے چیسز پر وسیع رینج کے ٹھوس ڈھانچے پر مشتمل ہے۔ اس معاہدے کے تحت بینک الفلاح اسلامک اور گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈ نے بینک الفلاح اسلامک کی آٹو فنانس پروڈکٹ کے ذریعے مختلف اقسام کے اسوزو ڈی۔میکس پک اپ ٹرکس کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ مہم پر اتفاق کیا ہے۔ کمپنی کے ڈپٹی سی ای او محمد قلی خان خٹک نے اس ویہکل کی منفرد خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا، "ڈی۔میکس اضافی سیفٹی فیچرز سے آراستہ ہے جن میں ایمرجنسی کے دوران بریک پریشر میں اضافہ لانا، ٹریکشن کنٹرول سسٹم، مستحکم الیکٹرانک کنٹرول، پہاڑی علاقے میں چڑھائی و اترائی میں معاونت اور کنٹرول شامل ہیں۔ یہ انتہائی فعال مشین ہے جس کی مجموعی کارکردگی انتہائی بے مثال ہے ۔ اسوزو ڈی میکس ویہکلز سخت، مشکل، آرام دہ سمیت ہر طرح کے حالات میں ڈرائیونگ کے لئے موزوں ہے۔" بینک الفلاح اسلامک بینکنگ ڈیویڑن کے گروپ ہیڈ ڈاکٹر محمد عمران نے کہا، "بینک الفلاح اسلامک پاکستان کی آٹوموٹو انڈسٹری میں گندھارا انڈسٹریز کی مختلف اقسام کی ڈی میکس ویہکلز کا خیرمقدم کرتا ہے۔ دونوں اداروں کے درمیان اس اشتراک سے مارکیٹ میں صحت مندانہ مسابقت پیدا ہوگی۔ اس اشتراک کے ذریعے ہم مختلف اقسام کی ڈی میکس ویہکلز کے لئے خصوصی طور پر پرکشش فناسنگ پیکج فراہم کریں گے جن میں ویہکلز کی جلد فراہمی کے ساتھ مفت ابتدائی خدمات شامل ہیں۔"اس معاہدے پر دستخط کراچی کے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع بینک الفلاح کے ہیڈ آفس میں اسلامک بینکنگ ڈیویژن میں کئے گئے ہیں۔