کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں گھر سے 2 بکرے چوری

کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں گھر سے 2 بکرے چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ سے 2 بکرے چوری، گوٹھ کے مکینوں کی جانب سے بکروں کی تلاش جاری۔ تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے رئیس گوٹھ میں نامعلوم چور گروپ کے کارندوں نے زمیر شر نامی شخص کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندرونی دروازہ کھول کر 2 بکرے چوری کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ پیر کی صبح گھر میں بکرے نہ نظر آنے پر بکرے چوری ہونے کی خبر پورے گوٹھ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بکرے کے مالک زمیر شر کی جانب سے تاحال پولیس سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے اور پولیس نے بھی اپنے طور پر معلومات شروع کردی ہیں۔ تاہم بکرے چوری ہونے کے واقعہ کے بعد گوٹھ کے مکینوں کی جانب سے بکروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔