وطن پرست یونین کا سیکرٹری کے ڈی اے کے اقدامات پر اظہار تشویش

وطن پرست یونین کا سیکرٹری کے ڈی اے کے اقدامات پر اظہار تشویش

کراچی (پ ر)کے ڈی اے وطن پرست لیبر یونین نے سیکرٹری کے ڈی اے کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ نعیم وحید کا مقصد کنٹریکٹ اور ورک چارج ملازمین کو ادارے سے باہرکرنا ہے۔ان کا یہ اقدام ایڈہاک ملازمین کی حق تلفی اور ان کا معاشی قتل عام کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین اور ورک چارج ملازمین کو فارغ کرکے نئی بھرتیوں کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔وطن پرست لیبر یونین اس ظلم کے خلاف بھرپور آواز بلند کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ 51میں صرف 21ملازمین کی تنخواہ جاری کی جارہی ہے ۔موجودہ صورت حال کا نوٹس نہیں لیا گیا تو جلد بھوک ہڑتال کی جائے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر