کراچی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا
کراچی(کرائم رپورٹر)شہرقائد کے علاقے سائٹ ایریا کی تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آتشزدگی کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے میں واقع تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پرکئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔آگ لگنے کی اطلاع ملنے پرفائربریگیڈ کی گاڑیاں فورا موقع پرپہنچیں،آپریشن میں فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے سے محمد جان اوررمضان نامی 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔