یو آئی ٹی کے طلباء نے NGIRI ایوارڈ جیت لیا

یو آئی ٹی کے طلباء نے NGIRI ایوارڈ جیت لیا

  



کراچی(پ ر)این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی سے الحاق شدہ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) نے اعلان کیا ہے کہ یو آئی ٹی کے طلباء نے چار لاکھ روپے کا نقد انعام جیتا جو یو آئی ٹی کراچی کو اس کے پراجیکٹ ’’وائٹ کول مشین‘‘ کیلئے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر دیا گیا۔ دوسری پوزیشن یونیورسٹی آف مینجنمنٹ آف ٹیکنالوجی لاہور نے حاصل کی جس میں اس کے پراجیکٹ کنٹرول آپریشن آف مائیکرو گرڈ کے لئے تین لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا جبکہ تیسری پوزیشن GIKI نے حاصل کی جس میں Crypto کرنسی پریڈکٹر کے پراجیکٹ کے لئے دو لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا۔ ایوارڈز دینے کی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے۔ انہوں نے NGIRI چیمپئن شپ جیتنے والے فاتحین کو سراہا اور مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ فتح ضروری ہے لیکن یہ سفر یہاں ختم نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جیتنے والے طلباء کو اپنے نمونے اگلی سطح پر لے جانے چاہئیں اور ایسے طلباء جو اس وقت کامیابی حاصل نہیں کر سکے، انہیں اپنے آئیڈیاز اور نمونوں کو بہتر کرنا چاہئے۔ وفاقی وزیر نے تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ پروگرام کا مقصد تخلیق اور جدت کو فروغ دینے اور انجینئرنگ اور ڈویلپمنٹ سکلز پر غلبہ حاصل کرنے کیلئے اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے آئی سی ٹی کے فائنل ایئر کے انڈر گریجویٹ اسٹوڈنٹس کی فائنل ایئر پراجیکٹس کے نمونوں/ورکنگ ماڈل کی تیاری کیلئے مالی معاونت کرتے ہوئے مدد کرنا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر