کراچی ،ڈاؤلینس کی سروس کیمپین کا آغاز

کراچی ،ڈاؤلینس کی سروس کیمپین کا آغاز

  



کراچی (پ ر)ڈاؤلینس اپنے صارفین کوبے مثال سہولت فراہم کرنے میں پیش پیش رہتا ہے اور اپنے گھریلو اپلائنسز اور الیکٹرونک اشیاء کے لیے اعلیٰ درجہ کی آفٹر سیلز سروس فراہم کرتا ہے۔لہٰذا انتہائی قابل اعتماد اور صارفین کے لیے پائیدار اشیاء بنانے والی کمپنی کی حیثیت سے،جو پاکستان میں پہلی مرتبہ متعارف کرایا گیا برانڈ ہے،’سروس مارکیٹنگ کیمپین‘ کا آغاز کیا ہے جس میں کسٹمر کو مرکزیت حاصل ہے اور معیار کو بلند کرنے کا ویژن بھی شامل ہے۔ملک بھر میں24/7 کسٹمر کیئر کال سینٹر اور 250 سے زائد ٹچ پوائنٹس پر مشتمل سب سے بڑے نیٹ ورک کے ذریعے دستیابی کے وعدے کے ساتھ ، یہ خدمات انتہائی اعلیٰ تربیت یافتہ عملے اورآفٹر سیلز سروس ٹیکنیشنزکے ذریعہ فراہم کی جاتی ہے جو اس کمپین پر عمل درآمد کے لیے پوری طرح تیار رہتے ہیں۔تعارفی تقریب کے موقع پر ڈاؤلینس کے مارکیٹنگ منیجرنے کہا:’’ڈاؤلینس پاکستان میں گھریلو اپلائنسز کا مارکیٹ لیڈر اور آرشلک کا کل ملکیتی ادارہ ہے۔ آرشلک ترکی میں سب سے بڑی انٹرپرائز ہے اور یورپ میں سب سے بڑا مینوفیکچرر ہے۔پاکستان میں ڈاؤلینس۔آرشلک معیار کو مسلسل بلند کر رہے ہیں اور اس کی ساتھ انڈسٹری میں سروس کے کلچر کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ یہ سروس کیمپین ڈاؤلینس کو اپلائنسز کے انتہائی قابل اعتماد برانڈ کے طور پر پیش کرتی ہے جس کے تین حصے ہیں: 24گھنٹے کسٹمر کیئر، اعلیٰ تربیت یافتہ ٹیکنشنز اور ملک بھر میں دستیابی۔وسائل سے بھر پور اس کیمپن کو متعارف کرانے کے لیے ڈاؤلینس کے کراچی میں واقع ہیڈ آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ڈاؤلینس کی اعلیٰ انتظامیہ کے علاوہ ، پورے ملک سے،علاقائی اسٹاف کے اراکان نے بِھی شرکت کی۔اس موقع پر ادارے کی جانب سے، کیمپین کو کامیاب بنانے کی غرض سے،ٓآفٹر سیلز نیٹ ورک کی انتھک کوششوں کا اعتراف کیاگیا۔سب سے پرانے ٹیکنیشن ، جناب رحیم اللہ کو، ان کی غیر معمولی کارکردگی پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔رحیم اللہ کو اس وقت، ڈاؤلینس میں خدمات انجام دیتے ہوئے 20سال ہو چکے ہیں۔اس کیمپین کے آغاز کے لیے،تقریب کے دوران ،پہلی لائیو کال باضابطہ طور پر ریسیو کی گئی اور فوری طور پر آفٹر سیلز سروس کی ٹیم روانہ کی گٗی تاکہ کسٹمر کی پریشانی دور کی جا سکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...