ڈاؤ یونیورسٹی میں اسٹرنگز کے میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد

ڈاؤ یونیورسٹی میں اسٹرنگز کے میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ دورِ طالب عملی میں تفریحی سرگرمیوں کی اپنی خاص افادیت ہے اور ان سرگرمیوں کے نتیجے میں مستحق افراد کی مدد کا نیک مقصد بھی حاصل ہوجائے تو اہمیت دوچند ہوجاتی ہے، یہ بات انہوں نے یونیورسٹی کی المنائی کے زیرِ اہتمام اسٹرنگز کے میوزیکل کنسرٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کنسرٹ کا اہتمام فنڈ ریزنگ کے لیے کیا گیا ،جس سے مستحق طلبا کے لیے اسکالر شپس اور غریب مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ پروفیسر محمد سعید قریشی نے شرکا سے کہا کہ کنسرٹ کے ذریعے فنڈ زجمع کرکے درحقیقت انہوں نے مستحقین کی مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے طلبا کیلیے تعلیم ایک مشکل کام ہے، ان کے سخت شیڈول میں ایسے تفیرحی پروگرام کھلی ہوا اور آکسیجن کا درجہ رکھتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس ندیم شکور جویری نے کہا کہ مقدس مقصد کے لیے اس ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ شرکا نے جتنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے، اس سے لگتا ہے مقصد حاصل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستحق طلبا اور غریب مریضوں کے لیے فنڈ ریزنگ کے پروگرام میں آپ کی دلچسپی دیکھ کر حوصلہ ملا ہے کہ آئندہ بھی ایسے مزید پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ میوزیکل کنسرٹ میں اسٹرنگز کی پرفارمنس کی شرکا نے کھل کر داد دی، کنسرٹ میں اسٹرنگز کے علاوہ سینشن اور دیگر گروپس نے بھی پرفارمنس دی۔ جس سے شرکا محظوظ ہوئے۔