لیبی قومی فوج نے جنرل خلیفہ حفترکے زیرکمان فورسز کا لڑاکا جیٹ مارگرایا

لیبی قومی فوج نے جنرل خلیفہ حفترکے زیرکمان فورسز کا لڑاکا جیٹ مارگرایا

  



طرابلس(این این آئی)لیبیا کے وزیر اعظم فایز السراج کے زیر قیادت قومی اتحاد کی حکومت کی فورسز نے کمانڈر خلیفہ حفتر کے زیر کمان فورسز کا ایک لڑاکا جیٹ دارالحکومت طرابلس کے نواح میں مارگرایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قومی حکومت کے ترجمان محمد غنونو نے بیان میں لیبی آرمی کی فورسز کی کاررروائی میں دشمن کا لڑاکا طیارہ مار گرانے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ اس وقت وادی الربیع کے علاقے میں فضائی حملے کی تیاری کررہا تھا۔لیبیا کے مشرقی علاقے میں قابض خلیفہ حفتر کے زیر کمان فورسز نے اسی ماہ کے اوائل میں طرابلس کو مفتوح بنانے کے لیے چڑھائی کی تھی اور اس وقت ان کی وفادار ملیشیا ں اور قومی اتحاد کی حکومت کے تحت فورسز کے درمیان لڑائی ہورہی ہے۔

مزید : کامرس


loading...