دفعہ 370 کے خلاف باتیں کرنے والے آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں

دفعہ 370 کے خلاف باتیں کرنے والے آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں

سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کے خلاف باتیں کرنے والے آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں جبکہ'مودی اور امت شاہ ہندوستان کو تباہی اور بربادی کی طرف لے گئے ہیں۔ سری نگر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'مودی اور امت شاہ بھارت کے بڑے دشمن ثابت ہوئے ہیں، اسی آئین کے تحت ہماری ریاست کے ملک کے ساتھ مشروط الحاق کو دفعہ 370 اور 35اے کے تحت تحفظ فراہم کیا گیا'۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی یہاں کے اسٹیٹ سبجیکٹ قانون کوختم کرکے یہاں غیر ریاستوں کو بسا کرہماری ریاست کے مسلم اکثریتی کردارکوختم کرنا چاہتی ہے۔۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیردشمنوں نے اپنے آلہ کاروں کو یہاں پرکام پرلگا رکھا ہے اور یہ لوگ انتخابات میں سرکاری مشینری، ووٹ کے بدلے نوٹ، طاقت کے بلبوتے اوردیگرحربے اپنانے کیلئے کام میں لگے ہوئے ہیں

مزید : کامرس