ترقیاتی پروگرام کا 41فیصد پسماندہ اضلاع پر خرچ کیا جائیگا، رفاقت علی گیلانی

ترقیاتی پروگرام کا 41فیصد پسماندہ اضلاع پر خرچ کیا جائیگا، رفاقت علی گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 41فیصد پسماندہ اضلاع میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا۔پانی میں کینسر اور ہیپاٹائٹس جیسے موذی امراض کا سبب بننے والے کیمیائی مادوں کے خاتمے کے لیے منصوبہ جات کو اولین ترجیح دی جائے گی ۔

بوتل کی بجائے نلکوں کے راستے صاف پانی کی ترسیل کو ممکن بنایا جائے گا۔ جنوبی پنجاب کی 54فیصد آبادی کے پیشے کو مدنظر رکھتے ہوئے سکولوں کے نصاب اور فنی تربیت میں زرعی صنعت سے متعلق پروگرام متعارف کروائے جائیں گے۔وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہ جانے والے افراد کو کاروبار کی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ خود کفیل ہو کر صوبے کی معاشی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔ سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے مقامی درخواست گزاروں کی تعیناتیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔ بیروزگار افراد کو روزگار کی فراہمی کے لیے ایگرو بیس انڈسٹری کو فروغ دیا جائے گا۔ بجٹ میں نئے زرعی پروگرام کے لیے مجموعی طور پر 22ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔چھوٹے کسانوں کی مالی معاونت کے لیے پروکیورمنٹ کی بجائے واچرز اور گندم کی پیدوار میں اضافے کے لیے سٹوریج کی سہولیات کی فراہمی بھی زیر غور ہے۔