پیرا میڈیکل سٹاف نے بھی ایم ٹی آئی ایکٹ کی مخالفت کردی

پیرا میڈیکل سٹاف نے بھی ایم ٹی آئی ایکٹ کی مخالفت کردی

لاہور( سٹی رپورٹر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے بھی ایم ٹی آئی کے ممکنہ نفاذ کی مخالفت کر دی،سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ ایکٹ اور سیکیورٹی بل ایکٹ کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔یہ اعلان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے سروسز ہسپتال میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا ہے۔ گزشتہ روز پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سروسز ہسپتال میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن اور ینگ نرسنگ کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں باقائدہ ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ کو نافذ کیا گیا تو اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی ۔

اور اس کے لئے احتجاج بھی کئے جائیں گے۔ اجلاس میں محمد ارشد بٹ، تنویر بھٹی، ڈاکٹر عاطف مجید چودھری، ڈاکٹر سلطان، ڈاکٹر جعفر، رحمت سندھو، سجاد خاں، حافظ سجاد، خالد اعمانیول، انور رحمت، لالہ انور، اسلم معراج و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پریہ بھی اعلان کیا گیا کہ 23 اپریل کو سروسز ہسپتال میں ایم ٹی آئی اور سیکیورٹی بل ایکٹ کے خلاف کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف بڑی تعداد میں شرکت کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4