ماضی میں صرف اشرافیہ کو نوازنے کیلئے پالیسیاں بنائی گئیں،چودھری عدنان

ماضی میں صرف اشرافیہ کو نوازنے کیلئے پالیسیاں بنائی گئیں،چودھری عدنان

  



لاہور(جنرل رپورٹر ) پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری محمد عدنان نے کہا ہے کہ ماضی میں صرف اشرافیہ کو نوازنے کیلئے پالیسیاں بنائی گئیں اورمخصوص طبقہ امیر ہوتا گیا اور عام آدمی غریب۔نئے پاکستان میں اس ظالمانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں۔ عام آدمی کو وہ سہولتیں دینے کے لئے کام کر رہے ہیں جو اس کا حق ہے۔ قومی وسائل عوام کی امانت ہیں۔ماضی میں قومی خزانے پر بے دردی سے ہاتھ صاف کئے گئے۔ اور لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں۔

ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے، کوئی اور ایجنڈا نہیں۔ نیاپاکستان، نئی سوچ اور نئے جذبوں سے عبارت ہے۔کسی کو تبدیلی کے ایجنڈے کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔ ہماراویژن غریب اور امیر میں فرق کو ختم کرنا ہے۔ غریب عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کیلئے مثبت حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی تقدیر بدلنے کا ایجنڈالے کر آئی ہے اور عوام کی قسمت بدل کر نئے پاکستان کے خواب کو حقیقی تعبیر دیں گے۔نئے پاکستان میں اس ظالمانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں۔ عام آدمی کو وہ سہولتیں دینے کے لئے کام کر رہے ہیں جو اس کا حق ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4