پیشنٹ پروٹیکشن کونسل آف پاکستان کا اجلاس،مریضوں کے مسائل پر غور

پیشنٹ پروٹیکشن کونسل آف پاکستان کا اجلاس،مریضوں کے مسائل پر غور

لاہور(جنرل رپورٹر)پیشنٹ پروٹیکشن کونسل آف پاکستان کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں ہسپتالوں میں مریضوں کے مسائل پر غور کیا گیا سروسز ہسپتال کے نئے ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کی طرف سے ان ڈور اور آؤٹ ڈور کے مریضوں کے لئے علاج معالجہ کی سہولت مفت کرنے کے اقدامات کو سراہا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ ایک ماہ کے دوران مریضوں کے لیئے آسانیاں پیدا کرنے پر کونسل ایم ایس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے کنوینئر ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا ،چیئرمین حاجی غلام احمد منہاس ،وائس چیئرمین رانا محمد ارشد ،جنرل سیکرٹری عمر جاوید چیمہ نے خطاب کیا۔

اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سیکرٹری صحت ثاقب ظفر اور پرنسپل پروفیسر محمود ایاز نے تباہ حال سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کی صورت میں مریضوں کا حقیقی مسیحا لگا کرغریب مریضوں پر احسان عظیم کیا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں انھوں نے کہا کہ ایم ایس نے ایک ماہ کے اندر ہسپتال میں صفائی کا نظام بہتر کیا ہے مریضوں پر مفت ادویات کے بند دروازے کھول دیئے ہیں ۔ہسپتال میں جو سر شام اندھیرے چھا جاتے تھے انھیں اجالوں میں تبدیل کر دیا ہے ۔خراب مشینری بڑی حد تک ٹھیک کروا دی ہے ایئر کنڈیشن سسٹم چالو کرنے کے لیئے عملی طور پر اقدامات کیئے ہیں اور یونین بازی جو آئے روز ہڑتالیں کرتی تھی انھیں احسن طریقے سے بات چیت کے زریئے حل کئے ہیں جس پر کونسل وزیر صحت اور وزیر اعلی پنجاب کی مشکور ہے کہ انھوں نے مریض دوست انسان کو ایم ایس لگایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4