فن لینڈکے انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی معمولی برتری

فن لینڈکے انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی معمولی برتری

ہیلنسکی(این این آئی) فن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں معمولی برتری حاصل کرلی۔امریکی ٹی وی کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک نے فن لینڈ کی 200 ارکان کی پارلیمنٹ میں 40 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔اس سے قبل فن لینڈ میں عام انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی ہی کامیابی کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔وزیراعظم جوہا سیپیلا کی جماعت سینٹر پارٹی اور ان کی اتحادی جماعت قومی اتحاد پارٹی نے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ معیشت اب اتنی مضبوط ہوگئی ہے کہ کفایت شعاری میں آسانی کی اجازت دی جائے۔حالیہ چند ماہ میں فنز پارٹی جو گزشتہ رائے عامہ میں پانچویں نمبر پر تھی اب مقبولیت کے لحاظ سے دوسرے تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔فنز پارٹی نے انتخابی مہم میں امیگریشن اور ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ مرکوز کی ہے۔انہوں نے امیگریشن پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عوام کو کچھ سرحدوں کے لیے ووٹ دینے پر اصرار کیا ہے۔فن لینڈ میں حکومت عموما 3 یا 4 جماعتوں کے اتحاد پر مبنی ہوتی ہے، زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت حکومت بنانے کے لیے مذاکرات کرے گی۔

مزید : عالمی منظر