مصر کی لیبیا میں دہشت گردی کے خاتمے میں معاونت کی یقین دھانی

مصر کی لیبیا میں دہشت گردی کے خاتمے میں معاونت کی یقین دھانی

قاہرہ(این این آئی)مصری صدر السیسی نے لیبیا میں دہشت گردی کے خاتمے اور سلامتی کی صورت حال بہتر بنانے کی کوششوں میں مصری حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصری صدارتی دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ میں لیبیا کے کمانڈر خلیفہ حفتر سے ملاقات کی ہے،اس ملاقات میں لیبیا کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ مصری صدارتی دفتر کے مطابق السیسی نے خلیفہ حفتر سے ملاقات کے دوران انہیں لیبیا میں دہشت گردی کے خاتمے اور سلامتی کی صورت حال بہتر بنانے کی کوششوں میں مصری حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔واضح رہے کہ خلیفہ حفتر کے حامی جنگجو چار اپریل سے ملکی دارالحکومت طرابلس پر قبضے کی کوششوں میں ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ لیبیا کی یونٹی حکومت اور خلیفہ حفتر کی فورسز کے مابین جاری اس لڑائی میں اب تک ایک سو اکیس افراد ہلاک جب کہ ساڑھے پانچ سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر