آسٹریلیا ، کئی شہروں میں ہزاروں افراد کا مہاجرین کے حق میں مظاہرہ

آسٹریلیا ، کئی شہروں میں ہزاروں افراد کا مہاجرین کے حق میں مظاہرہ

  



کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا کے کئی شہروں میں حکومت کی مہاجرین سے متعلق سخت پالیسی کے خلاف مظاہرے کیے گئے ۔ ان ملک گیر مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ان مظاہروں کی کال کینبرا مسلم کمیونٹی نے دی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے حکومت سے نارو اور مانوس جزیروں پر تارکین وطن کے لیے بنائے گئے حراستی مراکز ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ سن 2013 میں بنائے گئے ان حراستی مراکز کے باعث کینبرا حکومت کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے۔ آسٹریلوی حکومت کے مطابق ان جزائر پر اب بھی قریب ایک ہزار تارکین وطن موجود ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...