ورلڈ کپ سے پہلے پی سی بی میں ’’میچ ‘‘ پڑگیا

ورلڈ کپ سے پہلے پی سی بی میں ’’میچ ‘‘ پڑگیا

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو اپنے اختیارات منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کو منتقل کرنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بورڈ آف گورنرز کے رکن اسد علی خان کی سربراہی میں ایک ٹاسک ٹیم تشکیل دی ہے جو پی سی بی کے آئین میں نئی اصلاحات لانے کے لئے کام کررہی ہے۔ آئین میں ترمیم کے بعد ایم ڈی کا عہدہ ختم کرکے پی سی بی میں پہلی بار چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ متعارف کرایا جائے گا تاہم فوری طور احسان مانی نے ایک قرار داد کے ذریعے اپنے اختیارات وسیم خان کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ آف گورنرز کے کچھ اراکین نے قرارداد پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور بورڈ سے کچھ سوالات پوچھے اور کچھ نے تجاویز دیں، اس لیے کوئٹہ کے اجلاس میں پی سی بی نظر ثانی شدہ مسودہ منظوری کے لئے پیش کرے گا۔چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کو بھی کچھ اختیارات دیئے جارہے ہیں، ایم ڈی کو جو اختیارات دینے کی تجویز ہے اس میں سب سے بڑا اختیار پاکستانی ٹیم کی منظوری ہوگی جب کہ پاکستانی ٹیم کی انتظامیہ کی تقرری بھی ایم ڈی کرسکے گا۔پی سی بی کے آئین کی شق 13کے مطابق بورڈ آف گورنرز سپریم ادارہ ہے تاہم بورڈ آف گورنرز روز مرہ کے کاموں کے لئے اختیارات ایم ڈی کو دے سکتا ہے جب کہ ماضی میں اس کی مثال موجود ہے۔2014میں بورڈ آف گورنرز اختیارات، ایگزیکٹیو کمیٹی کو سونپ چکا ہے جس کے تحت نجم سیٹھی کو چیئرمین کے اختیارات منتقل ہوگئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی نے بورڈ آف گورنرز کو خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے بورڈ آف گورنرز سے درخواست کی ہے آئین کی شق 13کے تحت میں اپنے اختیارات ایم ڈی کو دینا چاہتا ہوں، اسی دوران بورڈ کے آئین میں ریویو کے لئے کمیٹی اپنا کام کررہی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...