ائیر مارشل نور خان نیشنل ہاکی چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی

ائیر مارشل نور خان نیشنل ہاکی چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 65ویں ائیر مارشل نور خان نیشنل ہاکی چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر نے بتایاکہ چیمپئن شپ 20 اپریل سے 2 مئی تک کراچی میں کھیلی جانی تھی تاہم ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس کو ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں سابق قومی ہاکی پلیئر کا کہنا تھا کہ عمران خان سے تمام سپورٹس فیڈریشن کو اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔میں امید کرتاہوں کہ وزیراعظم ملکی کھیلوں کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے۔