سینئرز کرکٹ کپ،گولڈن ایگلز کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

سینئرز کرکٹ کپ،گولڈن ایگلز کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر)گولڈن ایگلز کی ٹیم بیسویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ محمد سلمان خان مین آف دی میچ قرار پائے۔ علی گڑھ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے بیسویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے کوارٹر فائنل میں گولڈن ایگلز نے سرگودھا سینئرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا سیمی فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ گولڈن ایگلز کے کپتان سلمان خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سرگودھا سینئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 25.5 اوورز میں 142 رنز بنا کر گولڈن ایگلز کو میچ میں کامیابی کے لئے 143 رنز کا ہدف دیا۔ محمد نواز نے 34، سلمان شاہد 28، نعمان ناصر 26 اور کاشف اقبال نے 20 رنز بنائے۔ گولڈن ایگلز کی جانب سے محمد ریحان نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، رؤف وائیں اور ظہیر کالیہ دو، دو اور ڈاکٹر افضال نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں گولڈن ایگلز نے 18.2 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرکے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کپتان محمد سلمان خان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ شاہد انور 35 اور سلیم الہٰی نے 39 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ سرگودھا سینئر زکی طرف سے توصیف عباس نے 2 جبکہ اعجاز محمود نے 1 وکٹ حاصل کی۔

سلمان خان کو شاندار کھیل پر مین آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...