ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کی ماس ریسلنگ کے فاتح کھلاڑیوں کومبارکباد

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کی ماس ریسلنگ کے فاتح کھلاڑیوں کومبارکباد

  



لاہور ( سپورٹس رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں سونے کے 2اور کانسی کا ایک تمغہ جیتنے پر پاکستانی ریسلرز رحمان رضا، سلمان عقیل اور عاصم قیوم کو مبارکباد دی ہے، پیر کے روز اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ تینوں ریسلرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز جیتے اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا ہے، ان ریسلرز کی کامیابی سے نئے ریسلرز کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی اور ان میں بھی آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوگا، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ریسلرز رحمان رضا، سلمان عقیل اور عاصم قیوم مستقبل میں بھی کامیابیاں حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی