ازبکستان کی ہاکی ٹیم آج لاہور پہنچے گی

ازبکستان کی ہاکی ٹیم آج لاہور پہنچے گی

لاہور( سپورٹس رپورٹر)ازبکستان کی ہاکی ٹیم’’آج‘‘16 اپریل کو لاہور پہنچے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سیکرٹری شہباز احمد سینئر کے مطابق14 روزہ دورے میں مہمان ٹیم قومی ڈویلپمنٹ سکواڈ کے ساتھ 6 میچز کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ 13 اپریل سے گوجرہ میں ڈویلپمنٹ ٹیموں کی لیگ شروع ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی اپنی جگہ کھیل کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے ہاکی کی ترقی کا پلان لائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہاکی چمپئن شپ کے وینو ایک، دو روز میں فائنل ہو جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی