نیہا جنید نئے گانے ’’ٹک ٹاک گرل ‘‘ میں پرفارم کریں گی

نیہا جنید نئے گانے ’’ٹک ٹاک گرل ‘‘ میں پرفارم کریں گی
 نیہا جنید نئے گانے ’’ٹک ٹاک گرل ‘‘ میں پرفارم کریں گی

  

لاہور (فلم رپورٹر) معروف ماڈل و اداکارہ نیہا جنید بطور ماڈل جلد نئے گانے ’’ٹک ٹاک گرل ‘‘ میں پرفارم کریں گی ،گلوکار نوید رانا کے نئے گانے ’’ٹک ٹاک گرل ‘‘ کی ویڈیو ریکارڈنگ کا آغاز رواں ہفتے میں ہو گا جس میں نیہا جنید بطور ماڈل پرفارم کرتی نظر آئیں گی اس گانے کے ہدایتکار سہراب افگن ہیں جو اس سے قبل لاتعداد مشہورڈرامے بنا چکے ہیں، گانے کی لوکیشن فائنل کر لی گئی ہے ،نیہا جنید نے کہا کہ لوگوں نے مجھے اس سے قبل گانے’’گفتگو‘‘میں بھی دیکھا تھا ،جس کو حاضرین نے بے حد پسند کیا تھا،اب اس نئے گانے میں پرفارم کر رہی ہوں مجھے امید ہے کہ یہ گانا بھی لوگوں کو پسند آئے گا اور لوگ اس گانے میں میری پرفارمنس کو بھی پسند کریں گے۔

مزید : کلچر