ؒ ٓ ایمان علی ڈرامہ سیریل ’’بادشاہ بیگم‘ ‘کی تیاریوں میں مصروف

ؒ ٓ ایمان علی ڈرامہ سیریل ’’بادشاہ بیگم‘ ‘کی تیاریوں میں مصروف
 ؒ ٓ ایمان علی ڈرامہ سیریل ’’بادشاہ بیگم‘ ‘کی تیاریوں میں مصروف

  



لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر رافع راشدی اپنی نئی ڈرامہ سیریل ’’بادشاہ بیگم‘ ‘کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کے ٹائٹل کے لئے انہوں نے کافی عرصہ پہلے ایمان علی کو فائنل کرلیا تھا جنہوں نے یہ فیصلہ مکمل سکرپٹ پڑھنے کے بعد کیا ہے۔اس سیریل کی کہانی ساجی گل نے تحریر کی ہے جن کے کریڈٹ پر کئی سپرہٹ سیریلز ہیں۔ رافع راشدی اور فیصل قریشی نے اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیریل کے پوسٹر میں دیگر نمایاں فنکاروں میں گوہر رشید اور عمران اشرف شامل ہیں۔فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ ڈرامے میں منفی کردار کررہے ہیں۔ڈرامے کی ریکارڈنگ جلد شروع ہوگی۔یاد رہے کہ اس کردار کے لئے سب سے پہلے صباقمر کو فائنل کیا گیا تھا۔

مزید : کلچر


loading...