میرا عیادت کیلئے جرار رضوی کے گھر پر‘ مل کرہسپتال بنانے کی خواہش

میرا عیادت کیلئے جرار رضوی کے گھر پر‘ مل کرہسپتال بنانے کی خواہش

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ میرا نے لاہور میں معروف ہدایت کار سٹارمیکر جرار رضوی کی عیادت کی اور ان کے ساتھ مل کر اسپتال بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔اداکارہ میرا لاہور میں جرار رضوی کی رہائش گاہ پہنچیں اور ان کی عیادت کی، اس موقع پر میرا کا کہنا تھا کہ جیسے ہی انہیں جرار رضوی کی طبیعت خراب ہونے کا پتہ چلا تو وہ کراچی سے لاہور پہنچ گئیں۔ میرا نے جرار رضوی سے کہا کہ وہ اسپتال اور پروڈکشن کا کام ان کے ساتھ مل کر شروع کرنے کی خواہش مند ہیں۔یاد رہے کہ جرار رضوی نے میرا کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا تھا۔

مزید : کلچر