چینلز کی رمضان المبارک کیلئے پروگراموں کی منصوبہ بندی شروع

چینلز کی رمضان المبارک کیلئے پروگراموں کی منصوبہ بندی شروع

  



لاہور( فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی وژن سمیت نجی ٹی وی چینلز نے رمضان المبارک اور عید الفطر کے تین روز پیش کئے جانے والے پروگراموں کی منصوبہ بندی شروع کر دی ،عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بننے والی فلموں کے پروڈیوسروں اورہدایتکاروں نے بھی سر جوڑ لئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے مقابلے کو رجحان کو دیکھتے ہوئے رمضان المبارک اور عید الفطر پر بہتر سے بہتر پروگراموں کی تیاری کیلئے پیشگی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں باقاعدہ پیپر ورک شروع کر دیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں عید الفطر پر نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلموں کے حوالے سے بھی پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں نے سر جوڑ لئے ہیں اور اس حوالے سے ہوٹلوں اور گھروں میں باقاعدہ ملاقاتیں ہو رہی ہیں جس میں فلموں کی حتمی تیاری کے علاوہ تشہیر کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا جارہا ہے ۔

مزید : کلچر