پی ٹی وی کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کیلئے کھینچا تانی شروع

پی ٹی وی کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کیلئے کھینچا تانی شروع

  



لاہور(فلم رپورٹر)ارشد خان کو ہٹائے جانے کے بعد پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کے لئے کھینچا تانی شروع ہوگئی ہے اس وقت نئے منیجنگ ڈائریکٹر کے لئے چار نام بریگیڈیئر(ر)عتیق الرحمن،کنیز فاطمہ،احمد جواد اور افتخار شیرازی زیر گردش ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے کون اس منصب پر فائز ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نئے ایم ڈی کی تقرری ہوتے ہی بڑے پیمانے پرقومی چینل میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اپنی پسند کے بندے کو پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن کا ایم ڈی بنانا چاہتے ہیں جبکہ ان کی مخالف قوتیں اپنی مرضی کے شخص کو لانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔یاد رہے کہ ارشد خان کو فواد چوہدری کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افتخار شیرازی ایم ڈی کے عہدے پر فائز ہونے کیلئے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔

مزید : کلچر


loading...