نومی انصاری کا بنایا بولڈ ڈریس پہن کر ہانیہ عامر کی ریمپ پر واک

نومی انصاری کا بنایا بولڈ ڈریس پہن کر ہانیہ عامر کی ریمپ پر واک
 نومی انصاری کا بنایا بولڈ ڈریس پہن کر ہانیہ عامر کی ریمپ پر واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ حانیہ عامر اورڈیزائنر نومی انصاری کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔حانیہ عامر نے پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے فیشن شو کے تیسرے روز نومی انصاری کے بنائے ہوئے ڈریس پر واک کی تھی۔ حانیہ عامر نے انتہائی تنگ قسم کا ٹریک سوٹ پہنا ہوا تھا جس میں ان کے تمام جسمانی خدوخال نمایاں ہورہے تھے۔ حانیہ عامر جب نومی انصاری کے ساتھ بلیو کارپٹ پر موجود تھیں تو وہاں موجود تمام لوگوں نے ان کے اس ڈریس کا نوٹس لیتے ہوئے چہہ میگوئیاں کیں تاہم اداکارہ شان بے نیازی سے چلی گئیں لیکن جب انہوں نے اسی ٹریک سوٹ کے ساتھ ریمپ پر واک کی تو وہاں موجود ہر شخص دانتوں میں انگلیاں دبا کر رہ گیا۔
بعد ازاں سوشل میڈیا پر اس بارے میں بہت زیادہ تنقید کی گئی۔یاد رہے کہ حانیہ عامر اس سے پہلے بھی کئی بار ایسے دھماکے کرتی رہی ہیں۔

مزید :

کلچر -