پروگرام’’باکس آفس‘‘ کی میزبانی کرنا چیلنج سے کم نہیں تھا،ایمن خان

پروگرام’’باکس آفس‘‘ کی میزبانی کرنا چیلنج سے کم نہیں تھا،ایمن خان
پروگرام’’باکس آفس‘‘ کی میزبانی کرنا چیلنج سے کم نہیں تھا،ایمن خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ،ماڈل اور اینکر ایمن خان نے کہا ہے کہ پی ٹی وی سے پیش کئے جانے والے سُپر ہٹ پروگرام’’باکس آفس‘‘ کی میزبانی کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔میں نے اس چیلنج کو قبول کیا کیونکہ چیلنجنگ کام کو کرناہمیشہ سے میرا شوق ہے ۔ایمن خان نے کہا کہ ’’باکس آفس‘‘کی وجہ سے ملنے والی شہرت نا قابل یقین ہے ۔ایور ریڈی پکچرز کی پیشکش ’’باکس آفس ‘‘کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔میں اس وقت کئی ڈرامہ سیریلز میں اہم نوعیت کے کردار ادا کررہی ہوں۔ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں لیکن سمجھ سے بالا تر ہے کہ لوگ پھر بھی تنقید کیلئے آپ کا چناؤ کر لیتے ہیں اور ایسے لوگوں کیلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے ۔

ایمن خان نے کہا کہ موجودہ دور میں جب قدم قدم پر مقابلے کا رجحان ہے کیا آپ سفارش سے کام حاصل کر سکتے ہیں ۔ میں نے جو مقام حاصل کیا ہے اس کے پیچھے مسلسل انتھک محنت اور جنون ہے اور پھر مجھے اس کا پھل ملا ۔ اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی پراجیکٹ میں کردار کو اچھی طرح پرکھے بغیر کام کرنے کی حامی نہیں بھرتی اور جب میں ارادہ کر لیتی ہوں تو پھر اس کردار کو دل سے نبھاتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں حسد اور بغض اپنی انتہا پر ہے لیکن میں نے ہمیشہ ایسے لوگوں سے دور رہنے کی کوشش کی ہے ۔ کام سے کام رکھتی ہوں لیکن حیرانی ہے کہ لوگ پھر بھی تنقید کیلئے آپ کا چناؤ کر لیتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کیلئے بددعا تو نہیں کرسکتی البتہ ان کیلئے ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے۔

مزید : کلچر


loading...