میرے نزدیک تعداد سے زیادہ معیار اہمیت رکھتاہے،نیہا بلوچ

میرے نزدیک تعداد سے زیادہ معیار اہمیت رکھتاہے،نیہا بلوچ
 میرے نزدیک تعداد سے زیادہ معیار اہمیت رکھتاہے،نیہا بلوچ

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر نیہا بلوچ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری ایک بار پھر ترقی کر رہی ہے ۔پاکستانی فلموں کی کامیابی کا کریڈٹ عوام کو بھی جاتا ہے کیونکہ اگریہ اپنی فلموں کی حوصلہ افزائی نہ کرتے تو شاید فلم انڈسٹری کی بحالی ایک خواب ہی رہتی۔مگر اس میں جو فیشن انڈسٹری کے لو گ شامل ہوے ہیں ان کا بھی فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہمارے فلم میکر فلم اور سینما انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ پر لانے کے لئے کوشاں ہیں۔اس کے لئے انہیں پاکستانی عوام کی سپورٹ کی مزید ضرورت ہے۔

، ایک سوال کے جواب میں نیہا بلوچ نے کہا کہ میرے نزدیک تعداد سے زیادہ معیار اہمیت رکھتاہے۔ میں محنت اور لگن سے اپنا کام جاری رکھوں گی۔

مزید : کلچر