بلاول بھٹو نے قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس اٹھارہ اپریل کو طلب کرلیا

بلاول بھٹو نے قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس اٹھارہ اپریل کو طلب ...

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس اٹھارہ اپریل کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس اٹھارہ اپریل دوپہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔ملک میں انسانی صورتحال کے بارے میں وزارت انسانی حقوق سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی ۔قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے انسانی حقوق سے متعلق بلوں پر غور کیا جائیگا۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول