ایم پی بھنڈارا مری بروری پولو کپ پریذیڈنٹ باڈی گارڈ نے جیت لیا

ایم پی بھنڈارا مری بروری پولو کپ پریذیڈنٹ باڈی گارڈ نے جیت لیا

  



راولپنڈی (پ ر)چیف ایگزیکٹو مری بروری کپنی اسفندیار بھنڈارا نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی استعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت میں نکھار اور کردار میں پختگی پیدا کرتی ہیں جس سے نوجوان زیادہ ہمت ،حوصلے اور خود اعتمادی کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں اور کھیل صحت مند معاشرے کو فروغ دیتا ہے ۔ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ہمیں کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریس کورس پارک راولپنڈٰ میں 115ویں ایم پی بھنڈارا میموریل مری بروری پولو کپ فائنل میچ میں کامیاب ٹیم میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پولو ٹورنامنٹ میں سات ٹیموں نے حصہ لیا ۔سینیٹر ستارہ ایاز ،آذر بائیجان ،پولینڈ ،شام ،سوئیڈن اور بلغاریہ کے سفیروں نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی پیش کی ۔فائنل میں پی جی بی کی ٹیم نے 7گول کرکے 3.5گول کی برتری سے سی ایل ایس کی ٹیم کو شکست دی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...