کوہاٹ میں پلاسٹک بیگز کی تیاری و فروخت پر پابندی

کوہاٹ میں پلاسٹک بیگز کی تیاری و فروخت پر پابندی

کوھاٹ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت مفاد عامہ کی خاطر ضلع میں پلاسٹک بیگز کی تیاری ،فروخت اوراستعمال پرفوری طورپر عرصہ 60 دن کے لئے پابندی عائد کردی ہے ۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔اس امر کااعلان آج یہاں سرکاری طورپر کیاگیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر