پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مکمل،5 دہشتگرد ہلاک

پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مکمل،5 دہشتگرد ہلاک
پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مکمل،5 دہشتگرد ہلاک

  



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مکمل کر لیا گیا، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک جوان شہید ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات پولیس نے حیات آباد فیزسیون کے سیکٹر ٹین کے گھر میں دہشتگردوں کی موجودگی کےخلاف آپریشن شروع کیا جس میں دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آپریشن میں پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے حصہ لیا،حیات آباد میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں آج صبح3 دھماکے سنے گئے جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا،دوران آپریشن بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مکمل کر لیا گیا، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگردمارے گئے جبکہ ایک جوان شہید ہوا،سکیورٹی فورسز کا عمارت کو کلیئر کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے جبکہ عمارت کے اندر موجود بارودی مواد ضائع کردیا گیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...