ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج منگل کا دن کیسا رہے گا
حمل
16اپریل منگل۔ کاروباری امور میں مصروفیت رہیگی۔ ترقیاتی کاموں میں رجحان ہوگا۔ کیرئیر میں اضافہ کیلئے اہم فیصلے کرنیکا موقع ملے گا۔ طبیعت دینی کاموں کی طرف مائل رہے گی۔
ثور
16اپریل منگل۔ شریک حیات کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ہر قسم کی شراکت کے مسائل نہایت تیزی سے حل ہو جائیں گے۔بہتر مستقبل کی پلاننگ کی جا سکے گی۔
جوزا
16اپریل منگل۔ کاروبار یا رومانس کے متعلق کوئی اہم پیغام ملنے کی اُمید ہے۔ نئے معاہدے عمل میں آئینگے۔ نیا کام شروع کرنا مثبت رہیگا۔ مخلص دوست کا تعاون حاصل رہیگا۔
سرطان
16اپریل منگل۔ لوگوں کو پتہ چل جائیگا کہ آپ سنجیدہ ہیں اور بیکار باتوں میں ہر گز نہیں آئیں گے۔ جائیداد کی خرید و فروخت کا پروگرام بن سکتا ہے۔ طبیعت میں بے سکونی محسوس ہوگی۔
اسد
16اپریل منگل۔ کیرئیر سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے۔ مالی پوزیشن بہتر ہو سکے گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ حاسدین کے بد ارادوں سے بچیں۔
سنبلہ
16اپریل منگل۔ جذبات پر قابو رکھنے سے بہت سے مسائل حل ہو سکیں گے۔ کسی بھی قسم کے معاہدے یا کاغذات پر دستخط کرتے وقت محتاط رہیں تاکہ بعد کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
میزان
16اپریل منگل۔ فکر و عمل کی مزید آزادی ملے گی۔ تنظیم نو اور حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کا وقت آگیا ہے جائیداد کی قیمتوں سے آگاہ رہیں۔غصیلی طبیعت میں کافی حد تک ٹھہراؤ رہیگا۔
عقرب
16اپریل منگل۔ غیر ذمہ داری کے مظاہرے پر نقصان اٹھا سکتے ہیں۔ جلد بازی سے گریز کریں اور فیصلے کرتے وقت تحمل مزاجی سے کام لیں اور غصے پر قابو رکھیں۔
قوس
16اپریل منگل۔ پروڈکشن ‘ پرموشن اور اپنی مالی حالت بہتر بنانے پر زور رہے گا۔ ایک تعلق میں شدت پیدا ہوگی ۔حقیقت یہ ہے کہ آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔
جدی
16اپریل منگل۔ خاندانی امور میں حوصلہ بلند رہے گا‘ خاندان کا باہمی تعاون بہت شاندار رہے گا۔ پراپرٹی اور ملکیت کے مسائل خوش اسلوبی سے طے ہو جائیں گے۔
دلو
16اپریل منگل۔ دوست مددگار ثابت ہونگے گے۔ اپنے راز دوسروں کو مت دیں ورنہ رشتہ دار یا دوست دخل اندازی کر سکتے ہیں۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔
حوت
16اپریل منگل۔ ایک پہل کرنے کے علاوہ مناسب وقت پر ٹھیک جگہ پہنچ جائیں گے۔ تکلیف دہ صورت حال سے نجات حاصل کر لیں گے۔بیماری سے شفا یابی ہو سکے گی۔