جعلی اکاﺅنٹس کیس، سابق صدر آصف زرداری احتساب عدالت پہنچ گئے

جعلی اکاﺅنٹس کیس، سابق صدر آصف زرداری احتساب عدالت پہنچ گئے
جعلی اکاﺅنٹس کیس، سابق صدر آصف زرداری احتساب عدالت پہنچ گئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت اب سے کچھ دیر بعد شروع ہو گی،سابق صدر آصف زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ساتھ احتساب عدالت پہنچ گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری اور دیگر ملزمان کےخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نیب ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،سابق صدر آصف زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ عدالت پہنچ گئے ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری دوسری مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گے،اس سے پہلے آصف زرداری 8 اپریل کو احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...