کرتارپورراہداری پرپاک بھارت مذاکرات آج ہوں گے

کرتارپورراہداری پرپاک بھارت مذاکرات آج ہوں گے
کرتارپورراہداری پرپاک بھارت مذاکرات آج ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرتارپورراہداری پرپاک بھارت مذاکرات آج ہوں گے،مذاکرات سرحدپرزیروپوائنٹ پرہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرتارپورراہداری پرپاک بھارت مذاکرات آج ہوں گے،مذاکرات سرحدپر زیرو پوائنٹ پرہوں گے ،بھارتی وزارت خارجہ اورداخلہ کے حکام مذاکرات میں شرکت کریں گے،کرتارپورراہداری سے متعلق یہ دوسری بیٹھک ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے راہداری منصوبہ پر 50فیصدسے زائدکام مکمل کرلیاہے،پاکستان کی جانب سے وزارت خارجہ، وزارت مذہبی امورشرکت کریں گے،پاکستان کی جانب سے ایف ڈبلیواوحکام بھی شرکت کریں گے۔