عمرکوٹ: تیز ہوائوں کے ساتھ مٹی کے طوفان سے شدید تباہی، کچے آموں کی فصل کو نقصان
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)عمرکوٹ میں آج دن بھرجاری تیزہواؤں کے ساتھ مٹی کےطوفان نےشدید تباہی مچادی مٹی کےطوفان تیز ہواؤں کےباعث کچے آموں کی فصل کو شدید نقصان ،ضلع بھر میں مٹی کا تیز طوفان کے باعث فصلوں اور عام کے باغات کو شدید نقصان کیریاں گرنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ۔
باغبان کی میڈیا سے بات چیت عمرکوٹ ضلع بھر میں مٹی کےطوفان کے باعث حال ہی میں کاشت کی گئی کپاس اور مرچی کی فصلیں متاثرتفصیلات کےمطابق آج عمرکوٹ ضلع کے شہروں کنری سامارو پتھورو عمرکوٹ اور اس کے گرد نواع میں دن بھر جاری مٹی کے طوفان اور تیز ہواؤں نے انسانی زندگی کو شدید متاثر کیے رکھا تیز ہواؤں کےساتھ جاری مٹی کےطوفان نے کچے آموں کیریاں کی فصلوں کو شدید نقصان کچے آموں کےساتھ ساتھ حال میں ہی کاشت کی گئی مرچی اور کپاس کی فصل کو بھی شدید نقصان ۔
اس سلسلے میں میڈیا کو مختلف باغ مالکان کا کہنا تھا کہ تیز ہواؤں کےباعث آم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے ایک تو پانی اور فصلوں کی بیماری کےباعث آم کی فصل پہلے ہی متاثر تھی مارکیٹ میں پچاس روپے کلو بکنے والی کیری اب دس سے بیس کلو کو کھٹا تھیلا پچاس روپے میں فروخت ہورہا ہے۔