”اگر صدارتی نظام لانے کی کوشش کی گئی تو ۔۔“ آصف زرداری میدان میں آ گئے ، واضح اعلان کر دیا

”اگر صدارتی نظام لانے کی کوشش کی گئی تو ۔۔“ آصف زرداری میدان میں آ گئے ، واضح ...
”اگر صدارتی نظام لانے کی کوشش کی گئی تو ۔۔“ آصف زرداری میدان میں آ گئے ، واضح اعلان کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آصف زرداری نے کہا ہے کہ صدارتی نظام لانے کی کوشش کی گئی تو اسے روکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری جعلی اکاﺅنٹس کیس کیلئے عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت سے جاتے ہوئے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی جس دوران صحافی نے سوال کیا کہ ملک میں صدارتی نظام کی باتیں ہو رہی ہیں، آصف علی زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح بھی ہوتاہے اس طرح کے کاموں میں ، یہ روز پاکستان میں نیا تجربہ کرنے کے موڈ میں ہیں ، میں سمجھتاہوں کہ صورتحال دن بدن بد سے بدتر ہو تی جارہی ہے ، ہم صدارتی نظام کے قائل نہیں ہیں ، انہیں کوشش کرنے دیں اور ہم روکیں گے ۔

مزید : قومی


loading...